عنوان: قضا نمازوں کی تعداد معلوم نہ ہو تو کسی طرح ادا کرے؟کیا قضاء نمازوں کی وجہ سے سنتیں ترک کی جاسکتی ہیں؟ (3667-No)

سوال: جس شخص کے ذمہ کئی نمازوں کی قضاء ہوں، اس کے لیے ہر فرض نماز کے بعد قضاء نمازیں پڑھنا بہتر ہے یا سنتوں کی ادائیگی زیادہ بہتر ہے؟ مزید یہ بھی رہنمائی فرمائیں کہ نمازوں کی قضاء کیسے کی جائے، جبکہ زندگی میں کتنی نمازیں قضاء ہوئیں، اس کا علم نہ ہو؟

جواب: ١) اگر کسی شخص کی نمازیں قضاء ہوگئی ہوں اور ان قضاء نمازوں کی تعداد یاد نہ ہو تو خوب اچھی طرح سوچ سمجھ کر ایک صحیح تخمینہ اور اندازا لگالینا چاہیے اور اس کے مطابق اپنی فوت شدہ نمازیں ادا کرلینی چاہییں، یہاں تک کہ اس کو یقین ہوجائے کہ اب میرے ذمہ کوئی قضاء نماز باقی نہیں ہے، مثلاً ایک شخص چودہ یا پندرہ سال کی عمر میں بالغ ہوا، اور اس نے پانچ چھ سال تک نماز نہیں پڑھی، یا کبھی پڑھی اور کبھی نہیں پڑھی اور یہ مدت اس شخص کے غالب گمان میں مثلاً پانچ سال کی ہوئی ، تو اس شخص کو اپنے غالب گمان کے مطابق اتنے ہی سالوں کی نماز ادا کرنا ضروری ہوگا۔
٢) اگرچہ قضاء نماز کا ادا کرنا نوافل کی ادائیگی سے افضل ہے، لیکن یہ حکم عام نوافل کے بارے میں ہے اور جہاں تک سنت موکدہ کی بات ہے، ان کو قضاء نمازوں کی وجہ سے چھوڑنا درست نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح: (157/1، ط: دار الکتب العلمیة)
من لا يدري كمية الفوائت يعمل بأكبر رأيه فإن لم يكن له رأي يقض حتى يتيقن أنه لم يبق عليه شيء۔

حاشیة الشلبی علی تبیین الحقائق: (468/1، ط: سعید)
وفي الحاوي لا يدري كمية الفوائت يعمل بأكبر رأيه فإن لم يكن له رأي يقضي حتى يستيقن۔

الفتاوی الھندیة: (125/1، ط: دار الفکر)
وفي الحجة الاشتغال بالفوائت أولى وأهم من النوافل إلا السنن المعروفة وصلاة الضحى وصلاة التسبيح والصلوات التي رويت في الأخبار فيها سور معدودة وأذكار معهودة فتلك بنية النفل وغيرها بنية القضاء، كذا في المضمرات۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1453 Feb 29, 2020
Qaza, Qadha, Namazon, ki, taadaad, maloom, malum, na, ho, to, kis, tarah, ada, adaa, karay, kia, wajah, say, sunnatein, tark, tarq, ki, jaa, sakti, hain, If the number of qadha prayers are not known how should they be performed, Is it permissible to abandon Sunnah due to making up prayers, obligatory, Farz, Fard

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.