عنوان: گزشتہ سالوں کی زکوٰۃ ادا کرنے کا طریقہ(3671-No)

سوال: السلام علیکم، ایک خاتون جو کہ راولپنڈی میں مقیم ہیں، ان کی ملکیت میں سات تولے 8 گرام سونا موجود ہے اور یہ سونا 18 جنوری 2006 سے اب تک موجود ہے، انہوں نے اتنے سالوں میں اس کی زکوٰۃ کی مد میں اب تک 20 ہزار روپے ادا کیے ہیں، وہ خاتون اب تک کے تمام سالوں کی زکوۃ ادا کرنا چاہتی ہیں، آپ اس سلسلے میں رہنمائی فرما دیں گے کہ اب تک ان پر کتنی زکوٰۃ بنتی ہے، جو ان کے ذمہ واجب الادا ہے؟

جواب: صورت مسؤلہ میں اگر مذکورہ خاتون کے پاس 2006 سے سات تولے آٹھ گرام سونا موجود ہے، اور اس کے علاوہ کوئی چاندی یا نقدی وغیرہ نہیں ہے، تو گزشتہ سالوں کی زکوة ادا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ 2006 میں جو سونا موجود تھا، اس کا چالیسواں حصہ زکوۃ کی مد میں نکالا جائے گا، اور اگر زکوۃ ادا کرنے کے بعد مال نصاب سے کم رہ جائے، تو بقیہ سالوں کی زکوۃ لازم نہیں ہوگی، اور اگر زکوۃ ادا کرنے کے بعد بھی نصاب(ساڑھے سات تولے سونا) بدستور موجود ہو، تو پھر جس سال کی زکوۃ ادا کرنے تک نصاب(ساڑھے سات تولے سونا) موجود ہو، اس سال تک کی زکوۃ ادا کرنی ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوی الھندیۃ: (176/1)
رجل لہ مائتا درھم فحال علیہ ثلاثۃ احوال الایوما ثم افاد خمسۃ یزکی للحول الاول خمسہ لا غیر لانہ انتقص النصاب فی الحول الثانی والثالث بدین الزکاۃ۔

رد المحتار: (305/2)
وذکر فی المنتقی: رجل لہ ثلثمائۃ درھم دین حال علیھا ثلاثۃ احوال فقبض مائتین فعند ابی حنیفۃ یزکی للسنۃ الاولی خمسۃ وللثانیۃ والثالثۃ أربعۃ أربعۃ من مائۃ وستین۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 674 Mar 02, 2020
Guzishta, saalon, salon, Gusishta, ki, zakat, zakaat, ada, adaa, karnay, karne, ka, tariqa, tareqa, tareeqa, How to pay zakat for previous years, passed years, gone years, missed years, paying, zakah, zakat, Method, Procedure, Way

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.