عنوان: کیا عورت کسی دوسری عورت سے اپنے جسم کی مالش کروا سکتی ہے؟(3678-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! اکثر خواتین تھکاوٹ دور کرنے کے لیے دوسری عورتوں سے اپنے جسم کی مالش کرواتی ہیں، اور پھر اس مالش کی اجرت بھی دیتی ہیں، تو کیا پردے میں رہتے ہوئے پیسے دے کر جسم کی مالش کروانا جائز ہے؟

جواب: واضح رہے کہ ایک مسلمان عورت کا ستر دوسری مسلمان عورت کے کے لئے ناف کے نیچے سے گھٹنوں تک کا حصہ ہے، ان اعضاء کے علاوہ ایک مسلمان عورت کسی دوسری مسلمان عورت سے مالش کروا سکتی ہے، بشرطیکہ اس سے کسی فتنے کا اندیشہ نہ ہو، نیز ایسی مالش کرنے کی اجرت لینا بھی جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الطحطاوی: (185/4)
وتنظر المرأۃ المسلمۃ من المرأۃ کالرجل من الرجل۔ (قولہ کالرجل من الرجل)لوجود المجانسۃ وانعدام الشہوۃ غالباً لان المرأۃ لاتشتہی المرأۃکما لایشتہی الرجل الرجل ولان الضرورۃ داعیۃ الی الانکشاف بینہما ولایجوز للمرأۃ ان تنظرالی بطن امرأۃ بشہوۃ سراجیۃ۔

تحفۃ الفقہاء: (ص: 570)
و ما یباح النظر یباح المس من غیر الشھوۃ۔

و فیھا ایضا: (ص: 570)
ولا یباح المس و النظر الی ما بین السرۃ و الرکبۃ الا فی حالۃ الضرورۃ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1072 Mar 04, 2020
Aurat, maalish, malish, doosri, dusri, aurat, jism, ki, jism ki malish, jism ki maalish, karwa, sakti, Can a woman get her body massaged by another woman?, permissible, body massage

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Women's Issues

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.