عنوان:
حج تمتع اور قران میں قربانی واجب ہے، چاہے کئی مرتبہ کیا ہو
(3685-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! بعض حضرات سے میں نے سنا کہ قربانی کرنا صرف پہلے حج میں لازم ہے، باقی دوسرے تیسرے حج میں قربانی نہیں کی جاتی، کیا یہ بات درست ہے؟
جواب: واضح رہے کہ حج افراد میں قربانی نہیں ہوتی، جبکہ حج تمتع اور قران میں قربانی لازم ہے، خواہ پہلا حج ہو یا دوسرا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
غنیۃ الناسک: (ص: 172)
فإذا فرغ من الرمي یوم النحر انصرف إلی رحلہ ویشتغل بشيء آخر فذبح إن شاء؛ لأنہ مفرد والذبح أفضل وانما یجب علی القارن والمتمتع۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Hajj e tamattu, Hajj e Qiran, mein, Qurbani, Wajib, hay, Chahay, kai, martabah, ho,
Sacrifice is obligatory in Hajj e Tamattu and Qiran, no matter how many times, Hajj-e-Tamattu, Hajj-e-Qiran