سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! رمی کرتے وقت کنکریاں لگاتار مارنا ضروری ہے یا درمیان میں وقفہ کر سکتے ہیں، اور ایک شیطان کو مارنے کے بعد دوسرے شیطان کو فورا مارنا ضروری ہے؟
جواب: واضح رہے کہ رمی میں کنکریاں لگاتار مارنا مسنون ہے، ایک کنکری مارنے کے بعد دوسری کنکری مارنے میں تاخیر کرنا مکروہ ہے، اسی طرح ایک شیطان کی رمی کرنے کے بعد دوسرے شیطان کی رمی کرنے میں دعا کے علاوہ تاخیر کرنا بھی مکروہ ہے۔
Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah