عنوان:
کیا رش کی وجہ سے خواتین کی رمی دوسرا کر سکتا ہے؟(3687-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! حاجی کو اپنی رمی خود کرنی چاہیے، لیکن اگر رمی کی جگہ پر رش بہت زیادہ ہو، تو کیا ایسی صورت میں عورت کی طرف سے رمی اس کا محرم کرسکتا ہے یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ رمی کے مقام پر رات کے وقت رش کم ہوتا ہے، لہذا خواتین کو اس وقت رمی کرنی چاہیے، خواتین کی طرف سے کسی دوسرے کا رمی کرنا صحیح نہیں ہے، البتہ اگر کوئی ایسا مریض ہو کہ رمی کرنے پر قادر نہ ہو، تو اس کی طرف سے رمی کرنا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
غنیۃ الناسک: (باب رمي الجمار، ص: 188، ط: إدارۃ القرآن)
الرجل والمرأۃ في الرمي سواء إلا أن رمیھا فی اللیل أفضل، فلا تجوز النیابۃ عن المرأۃ بغیر عذر۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Kia, rush, rash, ki, wajah, say, khawateen, khawaten, ki, rami, doosra, dusra, kar, sakta, hay, he,
Can stoning of devil on behalf of woman can be perfomed by someone else due to rush, rami, Jamaraat, in plae of, substitution, substiture