عنوان:
کرونا وائرس کے پیشِ نظر کچھ کھانے پینے کا سامان ذخیرہ(stock ) کرنا(3750-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! کیا موجودہ حالات (کرونا وائرس کے پیش نظر) میں گھر کے اندر کچھ مقدارمیں کھانے پینے کی چیزوں کی ذخیرہ اندوزی کرنا جائز ہے؟
جواب: واضح رہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کھانے پینے کی اشیاء کا کچھ مقدار میں ذخیرہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، البتہ ایسی ذخیرہ اندوزی جس سے معاشرہ کے افراد تکلیف میں آجائیں، یا آپ کے ذخیرہ اندوزی (stock) کرنے کی وجہ سے دام بڑھ جائیں، جبکہ لوگوں کو ان اشیاء کی ضرورت ہو، تو ایسی ذخیراندوزی اسلام میں جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھدایۃ: (کتاب الکراھیۃ، 47/4)
قال العلامۃ برھان الدین المرغینانیؒ:ویکرہ الاحتکار فی اقوات الآدمیین والبھائم اذا کان ذٰلک فی بلدٍ لغیرالاحتکار باھلہ وکذٰلک التلقی فامّا اذا کان لا لغیر فلابأس بہٖ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Corona, Virus, kay, ke, pesh e nazar, paish, nazar, kuch, khanay, khane, khaanay, khaane, peenay, penay, peene, ka, saman, saaman, zakheerah, zakhirah, karna,
Storage of certain food items in view of the corona virus, hoarding, food stocking due to, pandemic, epidemic