عنوان:
مزدلفہ میں نماز مغرب اور عشاء کو ایک ساتھ پڑھنا ضروری ہے(3770-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! کیا سارے حاجیوں کیلئے مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نماز کو جمع کرکے ایک وقت میں پڑھنا ضروری ہے؟ کیا یہ دونوں نماز مغرب کے وقت پڑھی جائیں گی یا عشاء کے وقت پڑھی جائیں گی؟
جواب: واضح رہے کہ مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نماز کو جمع کرنا تمام حاجیوں کے لئے ضروری ہے، اور یہ دونوں نمازیں عشاء کا وقت داخل ہونے کے بعد پڑھی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
المسلک المتقسط: (ص: 143)
فیصلی الامام المغرب ای صلاتہ بجماعۃ فی وقت العشاء اولا ثم یتبعھا العشاء بجماعۃ۔۔۔۔الخ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Muzdalfah, mein, main, namaz, namaz e maghrib, namaz-e-maghrib, maghrib, aur, Ishaa, Isha, ko, aik, ek, saath, sath, parhna, padhna, zaruri hay,
Joining of Maghrib and Ishaa Prayers at Muzdalfa is obligatory, necessary, Important, Muzdalfa, At muzdalfa