عنوان:
مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کے درمیان سنتیں پڑھنے کا حکم(3771-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! حاجی مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نماز کو جمع کرتے ہیں، تو کیا اس صورت میں مغرب کے فرض پڑھ کر فورا عشاء کے فرض شروع کرنے چاہئیں یا درمیان میں پہلے مغرب کی سنتیں اور نوافل پڑھی جائیں، اس کے بعد پھر عشاء کی نماز پڑھی جائے؟
جواب: واضح رہے کہ مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نماز کے درمیان سنتیں نہیں پڑھی جائیں گی، بلکہ مغرب کے ساتھ ہی عشاء کے فرض پڑھے جائیں گے، پھر عشاء کے فرضوں کے بعد سنتیں پڑھی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاوی الھندیۃ: (الباب الخامس فی کیفیۃ اداء الحج، 23/1)
ولا یتطوع بینھما ولو تطوع بینھما او اشتعل بشئی اعاد الاقامۃ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Muzdalfah, mein, main, maghrib, aur, Ishaa, Isha, akay darmnian, sunnatein, parhnay, padhnay, ka, hukm, hukum,
Ruling of sunnah prayers at Muzdalfah between Maghrib and Ishaa Prayers, Sunnah prayers in Muzdalfah, muzdalfa