عنوان: کیا حاجی اپنی قربانی کا گوشت کھا سکتا ہے؟(3779-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! جو لوگ حج کرنے کے لیے جاتے ہیں، اور وہ حج سے فارغ ہوکر قربانی کرتے ہیں، کیا وہ اس قربانی کا گوشت کھا سکتے ہیں؟ میں نے سنا ہے کہ حاجی اپنی قربانی کے گوشت کو فقراء میں تقسیم کر دے۔ شریعت کا اس بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب: واضح رہے کہ حج تمتع یا حج قران کرنے والا دم شکر کے طور پر جو جانور ذبح کرتا ہے، اس کا حکم عام قربانی جیسا ہے، یعنی عام قربانی کرنے والا جس طرح اپنی قربانی کا گوشت کھا سکتا ہے، اسی طرح دم شکر کے طور پر ذبح کیے جانے والے جانور کا گوشت حاجی خود کھا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الجوھرۃ النیرۃ: (کتاب الحج، 217/1، ط: دار الکتاب دیوبند)
ویجوز الأکل من ہدی التطوع والمتعۃ والقران یعنی بالتطوع إذا بلغ محلہ، وکذا لہ أن یطعمہ الغني۔۔۔۔۔۔۔۔
ولایجوز الأکل من بقیۃ الہدایا کدماء الکفارات والنذور وہدی الإحصار والتطوع إذا لم یبلغ محلہ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1039 Mar 17, 2020
Kia, Haaji, Apni, Qurbani, ka, gosht, khaa, kha, sakta, hay, he, Haji, Can a haji consume meat of his own sacrificial animal, eating meat of own sacrificed animal

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.