عنوان:
کیا عمرہ زندوں کی طرف سے کیا جا سکتا ہے؟(3781-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر کوئی شخص مکہ میں رہتا ہو، تو کیا وہ وہاں رہ کر اپنے عزیزوں کے لئے جو زندہ ہیں، مثلا اپنے والدین یا بھائیوں کےلیے عمرہ کر سکتا ہے یا نہیں؟ یا صرف مرحومین کے نام کا ہی عمرہ ہو سکتا ہے؟ اور کیا اس کا ثواب ان کو ملے گا یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ عمرہ جسطرح مرحوم کی طرف سے کیا جا سکتا ہے اسی طرح زندوں کی طرف سے بھی کیا جاسکتا ہے، اور جس طرح دوسرے نیک کاموں کا ثواب (زندہ اور مرحوم) کو پہنچایا جاسکتا ہے، اسی طرح عمرے کا بھی ثواب پہنچایا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (باب الحج عن الغیر، 323/2)
الاصل ان کل من اتی بعبادۃ ما، لہ جعل ثوابھا لغیرہ (قولہ بعبادۃ ما) ای سواء کانت صلوٰۃ او صوماً او صدقۃً او قراءۃً او ذکراً او طوافاً او حجاً او عمرۃً او غیر ذلک من زیارۃ قبور الانبیاء علیھم الصلوٰۃ والسلام والشھداء والاولیاء والصالحین وتکفین الموتی وجمیع انواع البر کما فی الھندیۃ وقد منا فی الزکاۃ عن التتارخانیۃ عن المحیط الافضل لمن تصدق نفلاً ان ینوی لجمیع المؤمنین والمؤمنات لانھا تصل الیھم ولا ینقص من اجرہ شئی اھ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Kia, umrah, umra, zindon, ki, taraf, tarf, say, se, kia, ja, jaa, sakta, hay, he,
Can Umrah be performed from the side of those who are still alive, in lieu of, in place of, for, from side of