عنوان:
کمپنی کی گاڑی بغیر اجازت حج میں استعمال کرنا
(3785-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! سعودی عرب میں ملازمین حج کے دنوں میں کمپنی کی گاڑی جو انہیں شہر میں استعمال کرنے کے لیے دی جاتی ہے، بغیر اجازت کے مکہ لے آتے ہیں، اور کمپنی کا سامان تکیہ،چادریں کمبل وغیرہ بھی بغیر اجازت لے آتے ہیں، اور حج کے دنوں میں استعمال کرتے ہیں، حالانکہ کمپنی کے ملازمین کو کمپنی کی طرف سے ایسی کوئی اجازت بھی نہیں ہوتی، تو کیا اس صورت میں کمپنی کی گاڑی اور سامان کو استعمال کرنا جائز ہے؟
جواب: صورت مسؤلہ میں اگر کمپنی کی طرف سے ملازمین کو اجازت نہیں ہے، تو ملازمین کا حج کیلئے کمپنی کی گاڑی اور سامان کا استعمال کرنا جائز نہیں ہے، بلکہ یہ شرعاً خیانت اور چوری کے زمرے میں آئے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (البقرۃ، الایۃ: 197)
اَلْحَجُّ اَشْہُرٌ مَعْلُوْمٰتٍ فَمَنْ فَرَضَ فِیْہِنَّ الْحَجَّ فَلاَ رَفَثَ وَلَا فُسُوْقَ وَلَا جِدَالَ فِی الْحَجِّ وَمَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَیْرٍ یَّعْلَمْہُ اللّٰہُ وَتَزَوَّدُوْا فَاِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْویٰ۔۔۔۔الخ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Company, ki, ke, gaari, gari, baghair, beghair, ijazat, ijaazat, hajj, haj, mein, main, istaimaal, istimaal, istemal, istemaal, karna, daftar, office, kaam ki jagah, maalik ki car,
Using companies car in Hajj without permission, Using office car, office vehichle, office transport, office convince, misue of office car