عنوان: حج سے واپس آنے پر حاجیوں کا استقبال کرنا(3786-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! کیا جو لوگ حج کی سعادت حاصل کر کے واپس لوٹتے ہیں، ان کے استقبال کے لئے ایئرپورٹ پر جانا جائز ہے؟ جبکہ وہاں حاجی کے آنے پر لوگ پھولوں کے ہار پہناتے ہیں اور نعرے بازی کرتے ہیں اور دولہا کی طرح سجی ہوئی گاڑی میں بیٹھ کر گھر لے جاتے ہیں، کیا اس طرح کرنا شرعا جائز ہے یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ حاجیوں کا استقبال کرنا شرعاً پسندیدہ ہے، اور ان سے ملاقات اور مصافحہ اور معانقہ بھی جائز ہے، اور شریعت نے ان سے دعا کرانے کا بھی حکم دیا ہے، البتہ ہار پھول اور نعرے بازی وغیرہ شریعت کی حدود سے تجاوز کرنا ہے، لہذا ان تمام خرافات سے بچنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

المعجم الأوسط للطبراني: (رقم الحدیث: 97، 41/1، ط: دار الکتب العلمیۃ)
عن أنسؓ قال: کان أصحاب النبي صلی اﷲ علیہ وسلم إذا تلاقوا تصافحوا، وإذا قدموا من سفر تعانقوا۔

احیاء العلوم للغزالي: (کتاب أسرار الحجّ، 241/1)
وقد کان من سنۃ السلف رضي اللہ عنہم أن یشیعوا الغزاۃ وأن یستقبلوا الحاجّ ویقبلوا بین أعینہم ویسألوہم الدعاء ویبادرون ذلک قبل أن یتدنسوا بالآثام۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1072 Mar 18, 2020
Hajj, say, wapas, wapis, aanay, se, par, haajion, hajion, ka, istaqbal, istiqbal, istaqbaal, istiqbaal, karna, Giving a welcome to Hajis returning from Hajj, welcoming back of Hajis, welcome reception for pilgrims

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.