عنوان:
مرحوم کی طرف سے حج کرنے کا حکم(3790-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر کوئی شخص اپنا فرض حج کر چکا ہو، اور دوبارہ وہ حج کیلئے جائے، اور اپنے کسی مرحوم کی طرف سے حج کرنے کا ارادہ ہو، تاکہ اس کا ثواب اس کو پہنچ جائے، تو کیا اس طرح اس کا حج ادا ہو جائے گا؟ اور وہ حج مرحوم کی طرف سے شمار ہوگا یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ اگر مرحوم کے ذمہ حج فرض تھا، اور یہ شخص ان کی طرف سے حج بدل کرنا چاہتا ہے، تو اس صورت میں مرحوم کی طرف سے احرام باندھنا ضروری ہے، ورنہ ان کا فرض حج ادا نہیں ہوگا، اور اگر مرحوم کے ذمہ حج فرض نہیں تھا، تو حج کا ثواب بخشنے سے ان کو حج کا ثواب مل جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (14/4، ط: زکریا)
والمرکبۃ منہما کحج الفرض تقبل النیابۃ عند العجز فقط، لکن بشرط دوام العجز إلی الموت…، ہذا إي اشتراط دوام العجز إلی الموت إذا کان العجز کالحبس والمرض یرجی زوالہ أي یمکن، وإن لم یکن کذلک کالعمی والزمانۃ سقط الفرض بحج الغیر عنہ فلا إعادۃ مطلقاً، سواء استمر بہ ذلک العذر أم لا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Marhoom, Marhum, ki, taraf, say, se, hajj, karnay, ka, karne, hukm, hukum,
Ruling on performing hajj in place of deceased, in place of dead, in lieu of dead