عنوان:
وقوف عرفہ کے دوران باوضو ہونا ضروری نہیں(3795-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! کیا وقوف عرفہ کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے؟ اگر کوئی شخص وضو کر کے وقوف عرفہ شروع کرے، لیکن درمیان میں اس کا وضو ٹوٹ جائے، تو کیا اس صورت میں اس کا وہ وقوف درست ہو جائے گا یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ وقوف عرفہ کے لیے باوضو ہونا شرط نہیں ہے، لہذا اگر کسی کا وقوف عرفہ کے دوران وضو ٹوٹ جائے، تو بھی اس کا وقوف عرفہ صحیح ہو جائے گا، البتہ وضو کے ساتھ وقوف عرفہ کرنا بہتر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفتاوی الھندیۃ: (کتاب المناسک، 229/1)
ووقوف الحائض والجنب ومن لم یصل الصلاتین یجزیہ ولا یلزمہ شیئ کذا فی محیط السرخسی۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Wuquf e Arafah, Wuqoof, Arfah, kay, dauran, doraan, bawuzu, ba, wuzu, hona, zaroori, zaruri, nahin, naheen,
It is not necessary to remain in state of ablution wudu 'during waqf of' Arafah, wuqoof e arafah