عنوان: رکوع میں "سبحان ربی العظیم" کی جگہ "سبحان ربی الاعلی" پڑھ لیا، تو کیا سجدہ سہو لازم ہے؟(3798-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! اگر رکوع میں غلطی سے سجدے کی تسبیح پڑھ لی جائے، تو کیا نماز لوٹانی پڑے گی یا سجدہ سہو کافی ہو گا؟

جواب: واضح رہے کہ رکوع اور سجدے کی تسبیحات نماز کی سنتوں میں سے ہے، لہذا اگر کسی نے رکوع میں سجدے کی تسبیح یا سجدے میں رکوع کی تسبیح پڑھ لی، تو اس پر سجدہ سہو واجب نہیں ہوگا، اور نماز ادا ہو جائے گی، البتہ سنت کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے نماز مکروہ تنزیہی(خلاف اولی) ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

غنیة المستملي: (فصل فی سجود السہو، ص: 455، ط: لاھور)
لایجب الا بترک الواجب فلا یجب بترک السنن والمستحبات ولا بترک الفرائض لان ترکہا لاینجبر بسجود السہو بل ہو مفسد۔

التاتارخانیۃ: (715/1)
واما الاذکار کل ذکر لم یقصد لنفسہ … لا یلزمہ السھو… و کتسبیحات الرکوع والسجود۔

رد المحتار: (80/2)
قولہ بترک واجب) …… واحترز بالواجب عن السنۃ، کاالثناء والتعوذ ونحوھما۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3454 Mar 18, 2020
Ruku, mein, subhana rabbiyal azeem, ki, jagah, subhana rabbiyal a'la, parh, padh, lia, to, kia, sajdah e sahw, lazim, laazim, hay, sajdah e sahu, sadhah-e-sahw, sajdah-e-sahu, If read subhana rabbiyal a'la instead of subhana rabbiyal azeem in ruku, then will sajdah e sahu be compulsory, prostration of forgetgullness

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.