عنوان:
عذر کی وجہ سے وہیل چیئر پر سعی کر سکتے ہیں(3802-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! میرے والدین عمرے کے سفر پر جا رہے ہیں، لیکن میری والدہ کی طبیعت کچھ بہتر نہیں ہے، زیادہ چلنے کی وجہ سے ان کا سانس اکھڑنے لگتا ہے، تو کیا اگر وہ طواف پیدل کرلیں، لیکن سعی وہیل چیئر پر بیٹھ کر کریں، تو کیا اس طرح سعی کرنا جائز ہوگا یا دم لازم آئے گا؟
جواب: واضح رہے کہ بغیر عذر کے پیدل سعی کرنا واجب ہے، البتہ اگر کوئی عذر ہو، تو وہیل چیئر پر بھی سعی کی جاسکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
البحر الرائق: (کتاب الحج، 332/2)
وقد قدمنا ان المشی فیہ واجب حتی لو سعی راکبا من غیر عذر لزمہ الدم۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Uzar, Uzr, ki, wajah, say, se, wheel chair, wheel, chair, par, sai, saee, kar, saktay, sakte, hain, hein,
In case of valid excuse, saee can be performed on wheel chair, sai