عنوان: حج بدل کرنے والا حج تمتع کرے تو اس پر کتنی قربانی لازم ہیں؟ (3811-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! پاکستان سے جو حاجی حج کے لیے جاتے ہیں، اگر وہ حجِ بدل کرتے ہیں، اس صورت میں بھی وہ پہلے عمرہ کرتے ہیں، اس کے بعد حج کا احرام باندھتے ہیں، یعنی حج تمتع کرتے ہیں، تو ان پر کتنی قربانی کرنا لازم ہوگا؟

جواب: واضح رہے کہ اگر حج بدل کرنے والا حج تمتع کرے(یعنی پہلے صرف عمرے کا احرام باندھے، اس سے فارغ ہو کر پھر ایام حج میں حج کا علیحدہ احرام باندھے) تو ایسی صورت میں حج کی قربانی خود اس کے اپنے مال سے لازم ہوگی، آمر (جس کی طرف سے حج بدل کیا جارہا ہے) کے مال سے نہیں کی جائے گی، ہاں اگر اس نے اپنے مال سے قربانی کرنے کی اجازت دی ہو، تو اس کی مال سے بھی قربانی کرسکتے ہیں۔
نیز حج بدل کرنے والا اگر مقیم اور صاحب استطاعت ہو، تو اپنی طرف سے عام قربانی بھی کرے گا، لیکن مسافر یا استطاعت نہ ہونے پر وہ قربانی لازم نہیں ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (611/2، ط: سعید)
ودم القران والتمتع والجنایۃ علی الحاج إن اذن لہ الآمربالقران والتمتع والا فیصیر مخالفا فیضمن

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1678 Mar 18, 2020
Hajj e Badal, Hajj, Badal, karnay, karne, wala, Tamatto, Tamattu, karay, kare, to, us, par, kitni, qurbani, lazim, laazim, hoge, ho, ge, How many sacrificies are required if performer of Hajj e Badal carries out Hajj e Tamattu

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.