عنوان: عورت کو مرد کی مشابہت اختیار کرنا(3817-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! ہمارے علاقے میں ایک چالیس سالہ عورت ہے، جس نے بچپن سے مردوں کی طرح چال ڈھال اختیار کی ہوئی ہے، ہمیشہ مردوں کی طرح لباس، اور مردوں جیسے بال رکھتی ہے، حالانکہ نماز، روزے کی پابندی بھی کرتی ہے، اور اپنے آپ کو دین دار مردوں کی طرح پیش کرتی ہے، کیا شریعت کی رو سے اس کا یہ عمل صحیح ہے؟

جواب: واضح رہے کہ عورت کو مرد کی اور مرد کو عورت کی مشابہت اختیار کرنا حرام ہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے لوگوں پر لعنت فرمائی ہے۔
حدیث شریف میں آتا ہے:
عن ابن عباس رضی اللہ عنہما قال: لعن رسول اللّٰہ ﷺ المتشبھین من الرجال بالنساء والمتشبھات من النساء بالرجال۔ (رواہ البخاری)
ترجمہ:
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں سے مشابہت اختیار کرنے والے مردوں پر لعنت فرمائی اور مردوں سے مشابہت کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مشکوٰۃ المصابیح: (باب الترجل، 280/2)
قال رسول اللّٰہ ﷺ لعن اللّٰہ المتشبھین من الرجال بالنساء والمتشبھات من النساء بالرجال۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1805 Mar 18, 2020
Aurat, ko, mard, ki, mushabihat, ikhtiyar, ikhtiyaar, karna, Orat, To make a woman look like a man, Imitate men, resembling men, similarity, tomboy, tomgirl, wearing mens clothes, looking like opposite, gender

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Women's Issues

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.