سوال:
مفتی صاحب ! کراچی میں اس وقت زکوٰۃ کا نصاب چاندی کے حساب سے کیا ہے؟
جواب: چاندی کی قیمت گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہے، 19/03/2020 کو کراچی میں چاندی فی تولہ تقریباً 724 روپے ہے، اس لحاظ سے ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت 38010 روپے بنتی ہے، حتمی قیمت جس دن (قربانی یازکوۃ کے لیے) حساب کیا جارہا ہو، اس دن مارکیٹ سے معلوم کرلینی چاہیے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی