عنوان: ہیئر ڈریسر کے لیے شیو بنانا اور غیر شرعی بال بنانا کیسا ہے؟(3829-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! میں ہیئر ڈریسر کا کام کرتا ہوں، جس میں لوگ داڑھی شیو کروانے بھی آتے ہیں، اور مختلف انداز سے بال بھی کٹواتے ہیں، اب میں اس کام سے تذبذب کا شکار ہوں، کیا یہ میرے لیے جائز ہے یا نہیں؟ آپ حضرات میری رہنمائی فرمائیں کیا میں یہ پیشہ اختیار کروں؟ یا اس کام کو بالکل چھوڑ دوں؟

جواب: واضح رہے کہ حجامت (ہیئر ڈریسر) کا پیشہ بذات خود حلال ہے، البتہ داڑھی مونڈھنا حرام ہے، اور حرام کام کو اختیار کرنا کسی مسلمان کے شایان شان نہیں ہے، لہذا آپ بال کاٹنے کا کام کرتے رہیں، اور داڑھی شیو کرنے اور غیر شرعی بال بنانے سے انکار کر دیا کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (باب ما یفسد الصوم و ما لا یفسدہ، 398/3، ط: زکریا)
وأما الأخذ منہا -أي اللحیۃ- وہي دون ذلک -أي دون القبضۃ- کما یفعلہ بعض المغاربۃ ومخنثۃ الرجال فلم یبحہ أحد، وأخذ کلہا فعل یہود الہند ومجوس الأعاجم۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1143 Mar 19, 2020
Hair dresses, hairdresser, kay, liay, liey, shave, banana, aur, ghair, gheir, sharai, baal, bal, banana, kaisa, hay, What is it like to shave and make non shariah hairdo for a hairdresser?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Employee & Employment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.