عنوان: کیا شوہر کی اجازت سے عورت بال کٹوا سکتی ہے؟(3837-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! عورتوں کے بال کاٹنے کا آج کل عام فیشن ہے، حالانکہ شریعت نے عورتوں کو مردوں کی مشابہت اختیار کرنے سے منع کیا ہے، میں نے بعض لوگوں کو یہ کہتے سنا کہ عورت اپنے شوہر کی اجازت سے بال کٹوا سکتی ہے؟ کیا اسلام میں اس کی اجازت ہے؟

جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان عورتوں پر لعنت فرمائی ہے جو مردوں کی مشابہت اختیار کرتی ہیں، لہذا عورت کا فیشن کی خاطر بال کٹوانا جائز نہیں ہے، چاہے شوہر کی اجازت سے ہی ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاري: (باب المتشبہین بالنساء و المتشبہات بالرجال، رقم الحدیث: 5885)
عن ابن عباس رضي اﷲ عنہما قال: لعن رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم المتشبہین من الرجال بالنساء، والمتشبہات من النساء بالرجال۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 511 Mar 19, 2020
Kia, shohar, ki, shaukar, ijaazat, ijazat, say, sai, se, biwi, bivi, baal, bal, katwa, sakti, hay, hai, Can a woman cut her hair with her husband's permission?, shortening the hairs, trimming the hairs

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Women's Issues

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.