عنوان: مسجد میں مجبوری کے وقت صفوں کے درمیان فاصلہ کرنے کا حکم (3849-No)

سوال: مفتی صاحب ! ہم نیوزی لینڈ میں رہتے ہیں، کروناوائرس کی وجہ سے حکومت نے مسجدوں میں یہ نوٹس بھیجا ہے کہ صف میں فاصلے فاصلے سے کھڑے ہوں، یعنی جہاں ایک صف میں مل مل کر دس بندے کھڑے ہوسکتے ہیں، وہاں اب صرف چار بندے کھڑے ہوں، اس صورت میں ہمارے لیے کیا حکم ہے، کیونکہ مسجد سے باہر سیکورٹی بھی ہوتی ہے اور کیمرے سے نگرانی بھی ہوتی ہے؟

جواب: واضح رہے کہ نماز میں صفوں کو سیدھا رکھنا اور حتی الامکان فاصلہ نہ رکھنا سنت مؤکدہ ہے، لہذا عام حالات میں بغیر مجبوری کے قصدا صفوں میں خلا چھوڑ دینا مکروہ ہے۔
نیز موجودہ حالات میں بھی یہی حکم ہے، محض بیماری کے وہم کی وجہ سے صفوں میں خلا چھوڑنا مناسب نہیں ہے، تاہم اگر کسی مقام پر واقعی وبائی صورت حال پیدا ہو جائے، تو ایسی صورت میں وہاں کے مخصوص حالات بتا کر اس صورت کے متعلق شرعی حکم دوبارہ علماء کرام سے معلوم کر لیا جائے۔
البتہ اگر مجبوری کی حالت ہو اور اس سنت پر عمل کرنا ممکن نہ ہو(جیسا کہ سوال میں مذکور ہے)، تو ایسی صورت میں مسجد میں نماز ادا ہو جائے گی اور مجبورا ایسا کرنے کی صورت میں کراہت کا گناہ بھی نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

اعلاء السنن: (کتاب الصلاۃ، 315/4، ط: کراتشی)
"قلت: والظاہر من کلام أصحابنا أنہا سنۃ مؤکدۃ لإطلاقہم الکراہۃ علی ضدہا".

عمدۃ القاری: (254/5، ط: بیروت)
"الأمر بتسویۃ الصفوف وہی سنۃ الصلوۃ عند أبي حنیفۃ،ؒ والشافعيؒ، ومالکؒ".

أوجز المسالک: (العمل في غسل الجمعۃ، 295/3، ط: جدید دمشق)
"إن تعدیل الصفوف من سنۃ الصلوۃ ولیس بشرط في صحتہا عند الأئمۃ الثلاثۃ الخ".

الدر المختار مع رد المحتار: (کتاب الصلاة، باب الإمامة)
"کرہ کقیامہ في صف خلف صف فیہ فرجة، قلت: وبالکراہة أیضا صرّح الشافعیة ․․․․․ ولو وجد فرجة في الأوّل لا الثاني لہ خرق الثاني لتقصیرہم".
"أن الکلام فیما إذا شرعوا، وفي القنیة: قام في آخر صف وبین الصّفوف مواضع خالیہ فللدّاخل أن یمرّ بین یدیہ لیصل الصّفوف".

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1163 Mar 20, 2020
Masjid, mein, main, majboori, majburi, kay, waqt, safoon, safon, kay, ke, darmian, fasla, fasila, faslah, waqfah, karnay, karne, ka, hukm, hukum, Ruling on keeping distance between rows in the time of compulsion in the mosque, when forced

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.