resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: خلیجی ممالک میں مثل اول کے بعد ظہر کی نماز کی نماز پڑھنا

(38745-No)

سوال: مفتی صاحب! ایک مسئلے کی وضاحت فرما دیں، مثال کے طور پر اگر خلیجی ممالک میں ظہر کی نماز جماعت سے رہ جاتی ہے تو انفرادی طور پر اگر مثل اول کے بعد ادا کریں تو وہاں پر عصر کا وقت داخل ہو جاتا ہے، اس صورت میں ہم ظہر کی نماز کا کیا کریں ؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں آپ پہلے ظہر کی نماز پڑھیں اور پھر مثل اول میں عصر کی جماعت ہو رہی ہو تو اس میں شریک ہو کر نماز عصر باجماعت ادا کرسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

المبسوط للسرخسي: (142/1، ط: دار المعرفة)
قال (ووقت الظهر من حين تزول الشمس إلى أن يكون ظل كل شيء مثله) في قول أبي يوسف ومحمد رحمهما الله تعالى وقال أبو حنيفة - رحمه الله تعالى - لا يدخل وقت العصر حتى يصير الظل قامتين ولا خلاف في أول وقت الظهر

رد المحتار: (359/1، ط: دار الفكر)
(ووقت الظهر من زواله) أي ميل ذكاء عن كبد السماء (إلى بلوغ الظل مثليه) وعنه مثله، وهو قولهما وزفر والأئمة الثلاثة. قال الإمام الطحاوي: وبه نأخذ.۔۔۔۔(ووقت العصر منه إلى) قبيل (الغروب)

واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)