عنوان: چار رکعت والی نماز میں اگر آخری رکعت بھول گیا تو کیا حکم ہے؟(3881-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! اگر کوئی شخص چار رکعت والی نماز میں تین رکعت کے بعد چوتھی رکعت بھول جائے، تو سجدہ سہو کافی ہو گا یا دوبارہ نماز لوٹانی ہو گی؟

جواب: چار رکعت والی نماز میں تیسری رکعت کے بعد اگر آخری رکعت بھول گیا، تو جب تک نماز میں ہے، اس آخری رکعت کو یاد آجانے پر پڑھنا ضروری ہے، اس کے بعد دیکھا جائے گا کہ اس آخری رکعت کی ادائیگی میں تین مرتبہ سبحان اللہ پڑھنے کے بقدر تاخیر ہوئی ہے، تو سجدہ سہو واجب ہوگا اور اگر تین تسبیحات سے کم تاخیر ہوئی ہے، تو بغیر سجدہ سہو کے نماز درست ہو جائے گی۔
اور اگر تیسری رکعت کے بعد سلام پھیر دیا ہو، تو ایسی صورت میں چار رکعت دوبارہ ادا کرنی ہوں گیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بدائع الصنائع: (164/1)
"ولو سلم مصلي الظهر على رأس الركعتين على ظن أنه قد أتمها، ثم علم أنه صلى ركعتين، وهو على مكانه ، يتمها ويسجد للسهو أما الإتمام فلأنه سلام سهو فلا يخرجه عن الصلاة.
وأما وجوب السجدة فلتأخير الفرض وهو القيام إلى الشفع الثاني".

والله تعالى أعلم بالصواب
دار الإفتاء الإخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 681 Mar 25, 2020
Char, Chaar, rakat, raka'at, wali, namaz, mein, main, agar, aakhri, mein, bhool, gaya, to, kia, hukm, hukum, hay, What is the ruling on forgetting the last rak'ah in a four rak'ah prayer?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.