عنوان:
کرونا وائرس کی وجہ سے پوری اذان دینے کے بعد "الا صلوا فی رحالکم " کے الفاظ کہنے کا حکم(3891-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! اس وقت جب کہ حکومت وقت نے کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر مسجد میں باجماعت نماز کی ادائیگی کی ممانعت کردی ہے، تو کیا ایسی صورت میں دوران اذان شھادتین کے بعد حیعلتین کے بجائے "صلوا فی بیوتکم یا صلوا فی رحالکم" پڑھ سکتے ہیں؟
جواب: عَنِ ابْنَ عُمَرَ أَنَّهُ أَذَّنَ بِالصَّلاَةِ فِي لَيْلَةٍ ذَاتِ بَرْدٍ وَرِيحٍ ، ثُمَّ قَالَ : أَلاَ صَلُّوا فِي الرِّحَالِ ، ثُمَّ قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْمُرُ المُؤَذِّنَ إِذَا كَانَتْ لَيْلَةٌ ذَاتُ بَرْدٍ وَمَطَرٍ ، يَقُولُ : « أَلاَ صَلُّوا فِي الرِّحَالِ(صحیح البخارى،رقم الحدیث:666،ط: دار طوق النجاة )
ترجمہ : حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک رات میں جو بہت سردی اور تیز ہوا والی رات تھی، اذان دی، پھر خود ہی اذان کے بعد پکار کے فرمایا : لوگو ! اپنے گھروں ہی پر نماز پڑھ لو، پھر آپ نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دستور تھا کہ جب سردی اور بارش والی رات ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مؤذن کو حکم فرما دیتے کہ وہ یہ اعلان کر دے کہ تم لوگ اپنے گھروں ہی میں نماز پڑھ لو ۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اگر سخت سردی، تیز ہوا اور سخت بارش ہو، جس کی وجہ سے لوگ مسجد نہ آسکتے ہوں تو مؤذن اذان کے بعد 'الا صلوا في رحالكم' جيسے الفاظ کہہ سکتا ہے، لہذا کروناوائرس کی وجہ سے اذان کے بعد "الا صلوا فی رحالکم" جیسے الفاظ کی اجازت اس وقت ہوگی، جب حکومت کی طرف سے لازم کئے گئے قانون ( یعنی باجماعت نماز میں پانچ افراد کی تحدید ) پر سختی سے عمل درآمد ہونے لگے، اور لوگ اس قانون کی پابندی کرتے ہوئے گھروں میں نماز پڑھنے لگیں۔
لیکن جو صورت حال سامنے ہے، وہ یہ کہ حکومت کی طرف سے اس تحدید پر کوئی زیادہ سختی کا مظاہرہ نہیں ہورہا ہے، اور عوام کی اکثر تعداد باجماعت نماز کے لیے آرہی ہیں، لہذا ایسی صورت میں اذان کے بعد " الا صلوا فی رحالکم" کے الفاظ کے استعمال کی گنجائش معلوم نہیں ہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
صحیح البخارى: (رقم الحدیث: 666، 134/1، ط: دار طوق النجاة)
عَنِ ابْنَ عُمَرَ أَنَّهُ أَذَّنَ بِالصَّلاَةِ فِي لَيْلَةٍ ذَاتِ بَرْدٍ وَرِيحٍ ، ثُمَّ قَالَ : أَلاَ صَلُّوا فِي الرِّحَالِ ، ثُمَّ قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْمُرُ المُؤَذِّنَ إِذَا كَانَتْ لَيْلَةٌ ذَاتُ بَرْدٍ وَمَطَرٍ ، يَقُولُ : « أَلاَ صَلُّوا فِي الرِّحَالِ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Corona, Virus, Corona virus, ki, wajah, say, poori, puri, azan, adhan, dainay, daine, kay, ke, baad, alfaz, kehnay, ka, hukm, hukum, al aslu fi rihalikum,
Ruling on the use of words "al aslu fi rihalikum " after azan, due to corona virus