عنوان: ڈالر کی صورت میں قرضہ لینا (390-No)

سوال: میرا تایا زاد بھائی امریکا میں رہتا ہے، میں نے اس سے سن 2000ء میں دو سو ڈالر ادھار لیے تھے، اور ایک سال بعد واپس لوٹانے کا وعدہ کیا تھا، سوال یہ ہے کہ اب ایک سال مکمل ہونے کو ہے، تو کیا ڈالر کی صورت میں قرض کی ادائیگی ضروری ہے یا پاکستانی کرنسی میں بھی ادا کرسکتا ہوں، کیونکہ ڈالر اس وقت پہلے سے زیادہ مہنگا ہوچکا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ جس کرنسی میں قرضہ لیا جائے، اسی کرنسی میں یا اس کرنسی کی موجودہ قیمت کے بقدر رقم میں قرضہ واپس کرنا ضروری ہے، لہذا آپ کے ذمہ دو سو ڈالر یا دو سو ڈالر کی موجودہ قیمت کے بقدر پاکستانی روپوں میں قرضہ واپس کرنا ضروری ہے، خواہ ڈالر مہنگا ہوگیا ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بدائع الصنائع: (242/5، ط: دار الکتب العلمیہ)
وَلَوْ اسْتَقْرَضَ فُلُوسًا نَافِقَةً، وَقَبَضَهَا فَكَسَدَتْ......وَلَوْ لَمْ تَكْسُدْ، وَلَكِنَّهَا رَخُصَتْ أَوْ غَلَتْ فَعَلَيْهِ رَدُّ مِثْلِ مَا قَبَضَ بِلَا خِلَافٍ لِمَا ذَكَرْنَا أَنَّ صِفَةَ الثَّمَنِيَّةِ بَاقِيَةٌ.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 460 Jan 04, 2019
Dollar ki soorat mein qarza lena, surat, qarz, laina, $ , Dollar, Dollar mein qarz dena aur dollar mein qarz wapsi ka mutalba karna, , Receiving loan in Dollars, Borrowing loan in Dollars, Loan in Dollars, Loan in foreign currency, Borrow money

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.