عنوان: قسطوں پر لئے ہوئے پلاٹ، رہائشی گھر اور کمرشل دکان پر زکوٰۃ کا حکم (3916-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! میری ملکیت میں ذاتی رہائشی مکان، ایک کمرشل دکان اور قسطوں پر لیے ہوئے کچھ پلاٹ ہیں، دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا ان پر زکوة ہے؟

جواب:
1)۔ واضح رہے کہ جو پلاٹ قسطوں پر خریدا گیا ہو، تو خریدار اس پلاٹ کا مالک بن جاتا ہے، خواہ پلاٹ پر قبضہ کرلیا ہو یا نہ کیا ہو، لہذا اگر پلاٹ تجارت کی غرض سے خریدا گیا ہے، تو اس کی موجودہ قیمت فروخت پر زکوۃ لازم ہوگی۔
2)۔ رہائشی مکان پر زکوٰۃ لازم نہیں ہے۔
3)۔ کمرشل دکان اگر فروخت کرنے کی نیت سے خریدی گئی ہے، تو اس کی موجودہ قیمت پر زکوٰۃ لازم ہے، لیکن اگر دوکان پر خود بیٹھ کر کاروبار کرنے یا کسی کو کرایہ پر دینے کا ارادہ ہو، تو اس دوکان کی قیمت پر زکوٰۃ لازم نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاویٰ الھندیۃ: (179/1)
الزکاۃ واجبۃ في عروض التجارۃ کائنۃ ماکانت، إذا بلغت قیمتہا نصاباً۔

الدر المختار مع رد المحتار: (283/4، ط: زکریا)
لا زکاۃ في ثیاب البدن واثاث المنزل ودور السکنیٰ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1606 Mar 31, 2020
Qiston, par, liay, liey, huay, plot, rihaishi ghar, aur, commercial dukan, par, zakat, ka, hukm, hukum, Ruling onf Zakat on plots taken on installments, residential houses and commercial shops

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.