عنوان: زکوۃ لینے والے کا مستحق زکوۃ ہونا معلوم نہ ہو تو کیا کیا جائے؟ نابالغ بچے کو زکوۃ دینے کا حکم (3920-No)

سوال: حضرات مفتیان کرام سے ایک مسئلہ کی وضاحت مطلوب ہے،
موجودہ وقت میں ہم لوگ زکوۃ کے فنڈ سے کمزور اور غریب گھرانوں میں راشن تقسیم کر رہے ہیں، بعض مرتبہ ایسے لوگ بھی آرہے ہیں، جن کے بارے میں یقینی طور پر یہ معلوم نہیں ہو پا رہا کہ وہ زکوٰۃ کے مستحق ہیں، تو ایسی صورت میں کیا کیا جائے، اگر اس گھر کے کسی نابالغ بچے کو وہ پیکٹ دے دیا جائے، تو زکوة ادا ہو جائے گی؟ آپ وضاحت فرمائے۔

جواب: 1: واضح رہے کہ جن لوگوں کا مستحق زکوۃ ہونا معلوم نہ ہو، وہ لوگ اگر فقیروں کے ساتھ راشن لینے آجائیں، اور اپنے آپ کو فقیر کہلائیں، اگر ان کے بارے میں غالب گمان ہو کہ وہ فقیر ہیں، اور ان کا مالدار ہونا یقینی طور پر معلوم نہ ہو، تو ایسے لوگوں کو زکوۃ کی مد میں سے راشن دینا صحیح ہے، اور اس طرح کرنے سے زکوۃ ادا ہو جائے گی۔
2: نابالغ بچے کو زکوۃ دینا اس کے والد کے مستحق زکوۃ ہونے پر موقوف ہوتا ہے، لہذا اگر بچے کا والد مستحق زکوۃ ہو، اور وہ بچہ اتنا سمجھ دار ہو کہ مال کے قبضہ کو سمجھتا ہو اور مال کو چھوڑ کر ضائع نہ کرتا ہو، تو ایسے بچے کو زکوۃ دینا صحیح ہے، ورنہ ناسمجھ بچے کو زکوۃ دینے سے زکوۃ ادا نہیں ہوتی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوی الھندیة: (باب المصارف، 190/1، ط: دار الفکر)
إذا شك وتحرى فوقع في أكبر رأيه أنه محل الصدقة فدفع إليه أو سأل منه فدفع أو رآه في صف الفقراء فدفع فإن ظهر أنه محل الصدقة جاز بالإجماع، وكذا إن لم يظهر حاله عنده

فتح القدیر: (کتاب الزکوۃ، 270/2، ط: دار الفکر)
لو کان الصبی مراھقا أو یعقل القبض بأن کان لا یرمی بہ ویخدع عنہ یجوز۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 624 Mar 31, 2020
Zakat, lainay, laine, walay, waalay, ka, mustahiq e zakat, hona, maaloom, malum, na, ho, to, kia, jae, nabaligh, nabaaligh, bacchay, bache, ko, zakat, dainay, daine, ka, hukm, hukum, What should be done if it is not known that the recipient of Zakat deserves Zakat?, Ruling on paying zakat to a minor

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.