عنوان: گندے پانی کے نالے سے سیراب ہونے والی زمین پر عشر ہے یا نصف عشر؟(3930-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! رہنمائی فرمائیں کہ ایسی زمین جسے شہر سے بہہ کر آنے والے گندے پانی سے بلا اجازت سیراب کیا جاتا ہے، لیکن اس کے علاوہ فصل پر کاشت کے لیے کچھ اخراجات بھی آتے ہیں، تو کیا ایسی زمین پر عشر یا نصف ِعشر ادا کیا جائے گا؟

جواب: ہر وہ زمین کہ جس کو ایسے پانی سے سیراب کیا جائے، جس میں خرچہ آتا ہو، اس میں نصف عشر ہے، اور وہ زمین جس کو سیراب کرنے میں خرچہ نہ آتا ہو، تو اس میں عشر ہے، لہٰذا بارانی زمین اور وہ زمین جس کو نہروں کے ذریعے سے سیراب کیا جائے، ان میں عشر ہے، اور جس زمین کو کنویں اور ایسے تالاب وغیرہ کے ذریعے سیراب کیا جائے، جس میں مؤنت (خرچہ) آتا ہو، تو اس میں نصف عشر ہے، اور اگر آبپاشی دونوں طرح ہو، تو اس میں غالب کا اعتبار ہے۔
صورت مسؤلہ میں اگر زمین کو نالہ کے پانی سے سیراب کرنے میں خرچہ نہ آتا ہو، تو اس صورت میں پیداوار پرعشر واجب ہوگا۔
واضح رہے کہ کھیتی کی تیاری میں جو اخراجات ہوتے ہیں، مثلاً: کھاد، بیج، مزدوری، پانی کا خرچہ وغیرہ، انہیں آمدنی سے منہا نہیں کیا جائے گا، بلکہ مجموعی پیداوار میں سے عشر نکالنا ضروری ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

المحیط البرھانی: (273/3)
ماسقتہ السماء او سقی سیحا ففیہ العشر، وما سقی بغرب او دالیۃ او سانیۃ ففیہ نصف العشر، بہ ورد الاثر عن رسول اﷲ ﷺ، والمعنی فی التفاوت اختلاف قدر المؤنۃ وکربھا۔

الدر المختار مع رد المحتار: (328/2)
(و) یجب(نصفہ فی مسقی غرب)… (ودالیۃ)… (بلا رفع مؤن)
(قولہ بلا رفع مؤن) ای یجب العشر فی الاول ونصفہ فی الثانی بلا رفع اجرۃ العمال ونفقۃ البقر وکری الانھار واجرۃ الحافظ ونحوذ لک… بل یجب العشر فی الکل لأنہ علیہ الصلاۃ والسلام حکم بتفاوت الواجب لتفاوت المؤنۃ ولو رفعت المؤنۃ کان الواجب واحداً وھو العشر دائماً فی الباقی۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 767 Apr 02, 2020
Ganday, gande, paani, kay, ke, naalay, naale, say, sai, sairaab, seraab, honay, hone, wali, waali, zamin, zameen, par, ushar, ushur, hay, hai, ya, nisf, Is it ushr or half ushr on the land irrigated by sewage, dirty water, nullah water

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.