عنوان: عورت کس کس دھات کا زیور استعمال کر سکتی ہے؟ (3933-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! اگر کوئی خاتون ہر وقت گھر میں زیور، مثلا: چوڑیاں، چین، لاکٹ وغیرہ پہنی رہے، تو کیا اس میں کوئی گناہ ہے؟
نیز یہ بھی بتائیں کہ زیورات پہننے کی شرعاً کوئی حد تو نہیں ہے کہ اتنے وزن سے زیادہ زیور نہیں پہن سکتے ہیں؟

جواب: خواتین کیلئے ہر طرح کی دھات (مثلاً سونا، چاندی، لوہا، اسٹیل، تانبا، پلاسٹک، کانچ) کا بنا ہوا زیور بلا تحدید استعمال کرنا جائز ہے، البتہ انگوٹھی صرف سونے اور چاندی کی پہننا جائز ہے، سونے اورچاندی کے علاوہ دیگر دھاتوں کی انگوٹھی پہننا مکروہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن أبي داؤد: (کتاب الخاتم، رقم الحدیث: 4225، 277/4، ط: دار ابن حزم)
عن أبي ذباب عن جدہ رضي اللّٰہ عنہ قال: کان خاتم النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم من حدید مَلوِيٌّ علیہ فِضۃٌ۔ قال: فرُبّما کان في یدي۔ قال: وکان المُعیقِیبُ علی خاتم النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم۔

سنن الترمذی: (کتاب اللباس)
عن علي بن أبي طالب رضي اللّٰہ عنہ قال: نہاني رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم عن التختم بالذہب۔

اعلاء السنن: (294/17، ط: بیروت)
یباح للنساء من حلي الذہب والفضۃ والجواہر کل ما جرت عادتہن یلبسہ کالسوار، والخلخال، والقرط، والخاتم، وما یلبسہ علی وجوہہن وفي أعناقہن وأرجلہن وأذانہن وغیرہ۔

الموسوعۃ الفقھیۃ الکویتیة: (112/18، ط: بیروت)
اتفق العلماء علی جواز تحلی المرأۃ بأنواع الجواہر النفیسیۃ کالیاقوت والعقیق واللؤلؤ۔

رد المحتار: (کتاب الحظر و الاباحۃ، 136/9، ط: زکریا)
والتختم بالحدید والصفر والنحاس والرصاص یکرہ للرجال والنساء۔

الفتاوی الھندیۃ: (کتاب الکراہیۃ، 335/5)
والتختم بالحدید والصفر والنحاس والرصاص مکروہ للرجال والنساء جمیعا … ولا بأس بأن یتخذ خاتم حدید قد لوي علیہ فضۃ أو ألبس بفضۃ حتی لا یری۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1472 Apr 02, 2020
Aurat, kis, kis, dhaat, dhat, ka, zewar, zaiwar, istaimaal, istemaal, istemal, kar, sakti, hay, he, Which all metals jewellerry can a woman use?, jewelry, allowed to be use

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Women's Issues

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.