عنوان: الکحل پر مشتمل پرفیوم اور sanitizers کے استعمال کا شرعی حکم(3941-No)

سوال: کیا الکحل ملا پرفیوم لگا کر نماز پڑھنے سے نماز ہو جائے گی؟ اور آج کل جو سینیٹائزر (sanitizer) آرہے ہیں، ان میں بھی الکحل ملا ہوتا ہے، تو کیا اسے استعمال کر کے نماز پڑھنے سے نماز ہوجائے گی یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ پرفیوم اور sanitizers میں استعمال شدہ الکحل اگر اشربہ اربعہ محرمہ یعنی انگور یا کھجور کی شراب سے بنا ہوا ہو تو وہ ناپاک ہے اور اس کا کسی قسم کا استعمال جائز نہیں ہے، لہذا اگر اس قسم کا پرفیوم یا سینیٹائزر کپڑے یا جسم کے کسی حصہ پر ایک درہم سے زائد لگ جائے تو اسے دھوئے بغیر نماز نہیں ہوگی۔
اور اگر وہ اِن دونوں شرابوں کے علاوہ کسی اور چیز سے ،مثلاً :مکئی ،جوار، بیر، آلو،چاول یا پیٹرول وغیرہ سے بنا ہوا ہو تو اس کا صرف خارجی استعمال جائز ہوگا، یعنی اگر کپڑے یا ہاتھ وغیرہ پر لگ جائے تو وہ جگہ ناپاک نہیں ہوگی، لہذا اگر اس قسم کا پرفیوم یا سینیٹائزر کپڑے یا جسم کے کسی حصہ پر لگ جائے تو اس میں نماز ہو جائےگی۔
آج کل مشاہدہ یہی ہے کہ اکثر پرفیوم ، اسپرے یا sanitizers وغیرہ میں دوسری قسم کا الکحل استعمال ہوتا ہے، لہذا جب تک الکحل کے انگور یا کھجور سے بنائے جانے کا یقین یا غالب گمان نہ ہو تو ایسی صورت میں ان اشیاء کا استعمال اور خرید و فروخت جائز ہے، تاہم اگر یقین یا غالب گمان ہوجائے کہ اس میں انگور یا کھجور کی شراب سے بنا الکحل ڈالا گیا ہے تو پھر اس کا استعمال اور خریدوفروخت جائز نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

تکملۃ فتح الملہم: (حکم الکحول المسکرۃ، 408/3)
حکم الکحول المسکرۃ(Alcohals) فإنہا إن اتخذت من العنب أو التمر فلا سبیل إلی حلتہا أو طہارتہا ، وإن اتخذت من غیرہا فالأمر فیہا سہل علی مذہب أبي حنیفۃ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وإن معظم الکحول التي تستعمل الیوم في الأدویۃ والعطور وغیرہا لا تتخذ من العنب أو التمر ، إنما تتخذ من الحبوب أو القشور أو البیترول وغیرہ ، وحینئذ ہناک فسحۃ في الأخذ بقول أبي حنیفۃ عند عموم البلوٰی ، واللہ سبحانہ أعلم ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1426 Apr 03, 2020
Alcohol, par, mushtamil, perfume, aur, sanitizers, kay, ke, istaimaal, istemal, istemaal, ka, sharai, hukm, hukum, Shariah ruling on use of alcoholic perfume and sanitizers, alcohol in spray and sanitizers, use of alcohol in

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.