resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: قرض گندم کے بدلے آٹا لینے کی ایک جائز صورت کا بیان(3959-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! ہم گندم کی کٹائی کے وقت گندم خرید کر چکی والے کو دے دیتے ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر آٹا لیتے رہیں، چکی والا ہماری دی گئی گندم بیچ دیتا ہے اور جب ہمیں آٹے کی ضرورت ہوتی ہے، تو وہ کسی اور کی گندم پیس کر ہمیں دے دیتا ہے، مفتیان کرام کے بقول یہ معاملہ ناجائز ہے، لیکن جناب ! اگر ہم چکی والے کو گندم بیچ دیں تو جب ہمیں ضرورت پڑے گی تو آٹا مہنگا ملے گا، پھر تو گندم خریدنے کافائدہ ہی نہ ہوا، اور ہم اپنے پاس بھی گندم نہیں رکھ سکتے۔
برائے کرم کوئی آسان حل بتا دیجیے۔

جواب: صورت مسئولہ میں گندم دیکر اس کے بدلے آٹا لینے کا مذکورہ معاملہ جائز نہیں ہے، البتہ اس طریقے سے معاملہ کرنے کی بجائے اگر دوسرے طریقے سے معاملہ کیا جائے، تو گندم کے بدلے آٹا وصول کرنے کا مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے، وہ طریقہ یہ ہے کہ:
گندم کا مالک چکی والے کو گندم کی مخصوص مقدار مثلا دس من ادھار قرض کے طور پر دے دے ، اور پھر بعد میں گندم کے مالک کو وقتا فوقتاً جتنے آٹے کی ضرورت ہو، وہ چکی والے سے اتنی مقدار میں اپنی ادھار گندم وصول کر لیا کرے اور گندم پر باقاعدہ قبضہ کرنے کے بعد چکی والے کے لیے الگ اجرت مقرر کرکے گندم پیسنے کے لیے دیا کرے، یہاں تک کہ پوری دس من گندم مکمل وصول ہوجائے، اس طرح کرنے سے ان شاء اللہ یہ معاملہ درست ہو جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوی الھندیۃ: (الباب التاسع عشر فی القرض و الاستقراض، 201/3)
ویجوز القرض فیما ھو من ذوات الامثال کالمکیل والموزون۔

الدر المختار: (فصل فی القرض، 191/4)
ھو عقد مخصوص یرد علی دفع مال مثلی لآخر لیرد مثلہ وصح القرض فی مثلی۔

و فیہ ایضاً: (باب اجارۃ الفاسدۃ، 36/5)
(قولہ والحیلۃ ان یفرز الا جراولا) ای ویسلمہ ای الا جیر فلوخلطہ بعد وطحن الکل ثم افرز وردالباتی جاز ولا یکون فی معنی قفیز الطحان اذلم یستاجرہ ان یطحن بجزء منہ او بقفیز منہ کما فی المنح عن جواھر الفتاویٰ قال الرملی وبہ علم بالا ولیٰ جواز ما یفعل فی دیارنا من اخذ لا جرۃ من الحنطۃ والدراھم معا ولا شک فی جوازہ۔

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Qarz, gandum, gandam, kay, badlay, badle, aata, lainay, laine, ki, ke, aik, ek, jaiz, soorat, surat, ka, bayan, Legtimacy, A condition, Legal Form, of, Borrowing flour in exchange of wheat given on loan

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial