عنوان: فروخت کی نیت سے بنائے گئے مشترکہ مکان کی زکوۃ میں کس قیمت کا اعتبار کیا جائے گا؟ (3964-No)

سوال: السلام علیكم، مفتی صاحب ! میں نے ایک شخص کے ساتھ مل کر تجارت کی نیت سے مشترکہ طور پر ایک گھر بنایا ہے، جس پر سال بھی گزر چکا ہے، مکان کی تعمیر پر اکیس لاکھ کی لاگت آئی ہے اور ہماری ڈیمانڈ تیس لاکھ کی ہے، رہنمائی فرمائیں کہ کس حساب سے زکوة دی جائے گی؟

جواب: فروخت کی نیت سے مشترکہ بنائے گئے مکان میں جس شریک کا حصہ زکوۃ کے نصاب کو پہنچ رہا ہو، تو سال پورا ہونے پر وہ اپنے حصے کی زکوۃ ادا کرے گا۔
لہذا جس دن زکوۃ ادا کرے گا، اس دن مارکیٹ میں اس مکان کی جو قیمت فروخت ہوگی، اس کے اعتبار سے زکوۃ ادا کی جائے گی۔
قیمت فروخت کا مطلب یہ ہے کہ عام طور سے مارکیٹ میں جس قیمت پر وہ مکان فروخت ہوتا ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوی الھندیۃ: (181/1)
"الخلیطان فی المواشی کغیر الخلیطین فان کان نصیب کل واحد منھما یبلغ نصابا وجبت الزکاۃ والا فلا سواء کانت شرکتھما عنانا أو مفاوضۃ او شرکۃ ملک بالإرث أو غیرہ من أسباب الملک… فإن کان نصیب أحدھما یبلغ نصابا ونصیب وں لایبلغ نصابا وجبت الزکاۃ علی الذی یبلغ نصیبہ نصابا دون الآخر".

الدر المختار: (286/2)
''وتعتبر القيمة يوم الوجوب، وقالا: يوم الأداء. وفي السوائم يوم الأداء إجماعاً، وهو الأصح، ويقوم في البلد الذي المال فيه، ولو في مفازة ففي أقرب الأمصار إليه، فتح''.

واللّٰہ تعالى أعلم بالصواب
دار الإفتاء الإخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 900 Apr 06, 2020
Farokht, Farookht, ki, niyyat, niyat, say, se, banae, banaae, gae, mushtarka, makan, makaan, ghar, ki, zakat, mein, main, kis, qeemat, keemat, ka, aitebaar, aitebar, kia, jaega, jae, gaa, What will be the value of Zakat on a joint house built with intent of sale?, intention of sale, combined property house, joint family house

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.