resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: نذر (منّت) مانی ہوئی چیز شوہر کو دینے کا حکم

(39814-No)

سوال: میری بیوی اپنے والد کی بیماری کی وجہ سے صدقہ / نذر کے طور پر ایک سونے کی انگوٹھی دینا چاہتی ہے۔ یہ انگوٹھی اس کی ذاتی ملکیت ہے۔
میرا سوال یہ ہے کہ کیا وہ اس نیت یعنی صدقہ / نذر کے طور پر وہ انگوٹھی مجھے دے سکتی ہے جبکہ میں قرض میں ہوں؟

جواب: واضح رہے کہ زکوٰۃ کی طرح نذر (منّت) کی چیز بھی میاں بیوی کے لیے ایک دوسرے کو دینا جائز نہیں ہے، بلکہ کسی دوسرے مستحقِ زکوة شخص کو دینا ضروری ہوتا ہے، لہذا پوچھی صورت میں آپ کی بیوی کے لیے نذر مانی ہوئی انگوٹھی آپ کو دینا جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الدلائل:

رد المحتار: (339/2، ط: دار الفكر)
وهو مصرف أيضا لصدقة الفطر والكفارة والنذر وغير ذلك من الصدقات الواجبة كما في القهستاني

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat