عنوان: عورت کا مردوں جیسا لباس پہننا (3982-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! جس طرح کا لباس مرد پہنتے ہیں (مثلاً: کف کالر ہو، گول یا چوکور دامن ہو اور کھلی کھلی شلوار) کیا کسی لڑکی کے لیے اس طرح کا لباس سلوانا جائز ہے، جب کہ وہ دوپٹہ بھی ساتھ میں اوڑھ لے؟

جواب: مرد و عورت دو مختلف صنفیں ہیں اور ان دونوں کی صنفی شناخت کو باقی رکھنا اللہ تعالیٰ کی منشاء ہے، اسی لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کو عورتوں اور عورتوں کو مردوں کی مشابہت سے روکا ہے۔
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ أَنَّهُ لَعَنَ الْمُتَشَبِّهَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ، ‏‏‏‏‏‏وَالْمُتَشَبِّهِينَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ.
(سنن ابی داؤد، اللباس، فی لباس النساء، ح: 4097)
ترجمہ :
حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
"اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ان مردوں پر لعنت بھیجی ہے، جو عورتوں جیسا چال چلن اختیار کریں اور ان عورتوں پر لعنت بھیجی ہے، جو مردوں جیسا چال چلن اختیار کریں۔
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّجُلَ يَلْبَسُ لِبْسَةَ الْمَرْأَةِ، ‏‏‏‏‏‏وَالْمَرْأَةَ تَلْبَسُ لِبْسَةَ الرَّجُلِ.
(ابوداؤد، اللباس، فی لباس النساء، حدیث نمبر: 4098)
ترجمہ:
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ "اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت کی ہے ایسے مرد پر، جو عورت جیسا لباس پہنے اور ایسی عورت پر،جو مرد جیسا لباس پہنے۔
ان روایات سے پتہ چلا کہ عورت کے لیے مردوں جیسا لباس پہننا جائز نہیں ہے اور مرد کےلیے عورتوں جیسا لباس پہننا جائز نہیں ہے۔
صورت مسئولہ میں اگر وہ قمیص ایسی ہے، جو عام طور پراس علاقے کے صرف مرد حضرات پہنتے ہوں اور اس قمیص میں عورت مردوں کے مشابہ نظر آئے اور اس کے پہننے کا مقصد مشابہت ہو تو ایسی قمیص کا پہننا عورت کے لیے جائز نہیں ہے
بصورت دیگر، ایسی قمیص پہننا عورت کے لیے جائز ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن ابی داؤد: (باب فی لباس النساء، رقم الحدیث: 4097)
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ أَنَّهُ لَعَنَ الْمُتَشَبِّهَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ، ‏‏‏‏‏‏وَالْمُتَشَبِّهِينَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1800 Apr 08, 2020
Aurat, Mardon, Ka, jaisa, jesa, libas, libaas, pehanna, pehnna, pehana, apnana, Woman dressing like men, girl dressing like boys, woman wearing mens dress, girl wearing boys dress

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Women's Issues

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.