عنوان:
قرعہ اندازی کے ذریعے نام نکلنے والے پر جرمانہ عائد کرنا(3985-No)
سوال:
بعض دفعہ ہم دوست آپس میں قرعہ اندازی کرتے ہیں،اور قرعہ اندازی میں جس کا نام نکلتا ہے، اس سے کچھ نہ کچھ کھانے کی چیز منگواتے ہیں، کیا یہ طریقہ درست ہے؟
جواب: سوال میں ذکر کردہ صورت واضح طور پر جوا ہے، لہذا اس طرح قرعہ اندازی کرکے کسی پر کوئی چیز لازم کرنا جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (کتاب الحظر و الإباحۃ، 403/6، ط: سعید)
ولو شرط فیہا من الجانبین؛ لأنہ یصیر قمارًا۔ (الدر المختار) قولہ: لأنہ یصیر قمارًا: لأن القمار من القمر الذي یزداد تارۃً وینقص أخریٰ۔ وسمی القمار قمارًا؛ لأن کل واحد من المقامرین ممن یجوز أن یذہب مالہ إلی صاحبہ، ویجوز أن یستفید مال صاحبہ، وہو حرام بالنص۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Qura andazi, kay, zaria, naam, nikalnay, nikalne, walay, wale, par, jurmaana, jurmanah, aaid, karna, aaed, aed,
Imposing a fine on the one whose name comes out in lottery, nominated by lottery,