عنوان: فرض نماز پڑھنے والے کی اقتداء میں نفل کی نیت سے نماز پڑھنے کی صورت میں جماعت کا حکم (3987-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! امام فرض پڑھ رہا ہو اور اس کی اقتداء میں صرف ایک مقتدی ہو، جو نفل نماز پڑھ رہا ہو، تو اس امام کو فرض جماعت سے پڑھنے کا ثواب ملے گا یا نہیں؟

جواب: جی ہاں! فرض پڑھنے والے کی اقتداء میں اگر ایک مقتدی نفل نماز پڑھے، تو اس سے جماعت ادا ہو جائیگی اور ان شاءاللہ تعالیٰ جماعت کا ثواب بھی حاصل ہو جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الأشباہ و النظائر: (احکام الصبیان، ص: 480)
"وتحصیل فضیلۃ الجماعۃ بصلوتہ مع واحد (ای من الصبیان ) الا فی الجمعۃ فلا تصح بثلاثۃ منھم".

الدر المختار مع رد المحتار: (باب الامامۃ)
"أقلھا ای الجماعۃ اثنان واحد مع الا مام ولو ممیز االخ فی مسجد أو غیرہ۔
لحدیث اثنان فما فو قھما جماعۃ".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 526 Apr 09, 2020
Farz, Fard, Namaz, parhnay, padhnay, walay, wale, ki, ke, iqtida, mein, main, nafl, nafal, ki, niyyat, niyat, say, namaz, parhnay, padhne, ki, soorat, surat, mein, jumaat, jumat, ka, hukm, hukum, hukam, Ruling on the congregation in the case of performing the prayers with the intention of supererogation under the guidance of the person performing the obligatory prayers, farz, prayers, nafal, namaz, salah

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.