عنوان: "روزہ اور قرآن کریم شفاعت کریں گے" حدیث کی تحقیق (3995-No)

سوال: مندرجہ ذیل حدیث کی تصدیق فرما دیں: "رسول اللہﷺ کا ارشاد ہے: قیامت کے دن روزہ اور قرآن دونوں بندہ کے لیے شفاعت کریں گے، روزہ کہے گا: اے میرے رب! میں نے اس شخص کو دن کے وقت کھانے پینے اور (دوسری) نفسانی خواہشات سے روکے رکھا، پس تو اس شخص کے متعلق میری شفاعت قبول فرما۔ اور قرآن کہے گا: اے میرے رب! میں نے اس شخص کو رات کے وقت جگائے رکھا، پس اس کے متعلق میری شفاعت کو قبول فرما۔ آپ ﷺ نے فرمایا: پس ان دونوں کی شفاعت قبول کی جائے گی۔ (رواه أحمد والحاکم وابن المبارک)

جواب: مذکورہ بالا روایت درج ذیل کتابوں میں ہے:
1۔شعب الایمان للبیہقی،
2۔طبرانی،
3۔مستدرک حاکم،
4۔کتاب الزھد،
5۔ الترغیب الترھیب
6۔ ابونعیم حلیۃالاولیاء
روایت کی اسنادی حیثیت:
اس روایت کی سند میں ایک روای ابن لہیعۃ ہے، محدثین کرام نے ان کے بارے میں کلام کیا ہے، بعض حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے اور بعض نے ثقہ قرار دیا ہے،
حاکم نے مستدرک حاکم میں اور بیھقی نے شعب الایمان اور طبرانی نے المعجم الکبیر میں حیی بن عبداللہ کی طریق سے اس روایت کو نقل کیا ہے اور علامہ نور الدین ھیثمی نے مجمع الزوائد میں نقل کیا ہے کہ رواہ احمد والطبرانی ور جالہ رجال صحیح اس روایت کو صحیح قرار دیا ہے۔
لہذا اس روایت کا متن صحیح ہے، جیسے کہ منذری کا اس روایت کو ذکر کرنا اس کی صحت پر دلالت کرتا ہے ، کیونکہ علامہ سیوطی نے لکھا ہے کہ جب تمہیں علم ہو کہ حدیث شیخ محی الدین نووی یا صاحب الترغیب والترہیب منذری کی تصنیف میں موجود ہے، تو اس روایت کو مطمئن ہو کر بیان کرو۔
خلاصہ کلام:
اس روایت کا متن صحیح ہے، لہذا اس کو بیان کیا جاسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

حلیة الاولیاء: (161/8، ط: دار الكتاب العربي)
حَدَّثَنَا أَبِي وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ يُوسُفَ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَزِيدَ , ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْأَشْعَثِ، ثنا وُهَيْبٌ، ثنا رِشْدِينٌ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ , عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الصِّيَامُ وَالْقُرْآنُ يَشْفَعَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ , يَقُولُ الصِّيَامُ رَبِّ إِنِّي مَنَعْتُهُ الطَّعَامَ وَالشَّرَابَ بِالنَّهَارِ فَشَفِّعْنِي فِيهِ , وَيَقُولُ الْقُرْآنُ رَبِّ إِنِّي مَنَعْتُهُ النَّوْمَ بِاللَّيْلِ فَشَفِّعْنِي فِيهِ فَيشَفَّعَانِ» غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ وُهَيْبٍ وَرِشْدِينٍ , لَمْ نَكْتُبْهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْأَشْعَثِ

مجمع الزوائد: (181/3، ط: مكتبة القدسي)
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الصِّيَامُ وَالْقُرْآنُ يَشْفَعَانِ لِلْعَبْدِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَقُولُ الصِّيَامُ: أَيْ رَبِّ مَنَعْتُهُ الطَّعَامَ وَالشَّهْوَةَ فَشَفِّعْنِي فِيهِ، وَيَقُولُ الْقُرْآنُ: مَنَعْتُهُ النَّوْمَ بِاللَّيْلِ فَشَفِّعْنِي فِيهِ قَالَ: فَيَشْفَعَانِ لَهُ».
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

الحاوي للفتاوي: (346/1، ط: دار الفكر)
وَمِنْهَا: سَأَلْتَ عَنْ كُتُبٍ فِيهَا أَحَادِيثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَتْ فِي الْمُوَطَّأِ وَلَا فِي الصَّحِيحَيْنِ، وَلَيْسَ عِنْدَكُمْ مَنْ يَعْلَمُ ذَلِكَ فَمَا تَفْعَلُونَ؟ وَالْجَوَابُ: لَا تَرْوُوا مِنْهَا إِلَّا مَا ثَبَتَ وُرُودُهُ، وَإِلَّا فَقِفُوا عَنْ رِوَايَتِهَا حَتَّى تَكْتُبُوا بِهَا إِلَيَّ وَأُنْبِئَكُمْ بِأَمْرِهَا، وَإِذَا عَلِمْتُمْ أَنَّ الْحَدِيثَ فِي سَائِرِ الْكُتُبِ السِّتَّةِ أَوْ مُسْنَدِ الْإِمَامِ أَحْمَدَ فَارْوُوهُ مُطْمَئِنِّينَ، وَكَذَلِكَ مَا كَانَ مَذْكُورًا فِي تَصَانِيفِ الشَّيْخِ محيي الدين النووي، أَوِ المنذري صَاحِبِ التَّرْغِيبِ وَالتَّرْهِيبِ، فَارْوُوهُ مُطْمَئِنِّينَ.

الترغیب و الترہیب: (رقم الحدیث: 2205، 230/2، ط: دار الکتب العلمیۃ)
وَعنهُ رَضِي الله عَنهُ أَن رَسُول الله صلى الله عَلَيْهِ وَسلم قَالَ الصّيام وَالْقُرْآن يشفعان للْعَبد يَقُول الصّيام رب إِنِّي منعته الطَّعَام وَالشرَاب بِالنَّهَارِ فشفعني فِيهِ وَيَقُول الْقُرْآن رب منعته النّوم بِاللَّيْلِ فشفعني فِيهِ فيشفعان رَوَاهُ أَحْمد وَابْن أبي الدُّنْيَا فِي كتاب الْجُوع وَالطَّبَرَانِيّ فِي الْكَبِير وَالْحَاكِم وَاللَّفْظ لَهُ وَقَالَ صَحِيح على شَرط مُسلم

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2168 Apr 09, 2020

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.