سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! آج کل فجر کا آخری وقت کیا ہے؟
جواب: آج 10 اپریل 2020 کو کراچی میں فجر کا آخری وقت 6 بجکر 13 منٹ تک ہے۔
واضح رہے کہ روزانہ نماز کے اوقات میں کچھ نہ کچھ تبدیلی ہوتی رہتی ہے، نماز کے اوقات سے باخبر رہنے کے لیے کسی دارالافتاء سے تصدیق شدہ نماز کے اوقات کا نقشہ اپنے پاس رکھنا چاہیے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی