عنوان: چھ تولہ سونا اور جس کیش پر سال نہ گزرا ہو، اس کی زکوۃ کا حکم (4020-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! گزشتہ سال چھ تولہ سونا تھا، اس سال وہی چھ تولہ سونا ہے اور کیش بھی ہے، لیکن کیش پر سال نہیں گزرا ہے، رہنمائی فرمائیں کہ زکوة کس طرح ادا کی جائے گی؟

جواب: زکوۃ چونکہ سال میں ایک دفعہ فرض ہے، اس لئے زکوۃ میں سال گزرنے کا مطلب یہ ہے کہ زکوۃ کے نصاب کا مالک ہونے کے بعد مجموعی طور پر ایک سال گزر جائے، تو وہ اپنی زکوۃ کا حساب کرے گا، دوران سال میں کمی بیشی کا اعتبار نہیں ہوگا، اور نہ ہی ہر ہر روپے پر سال گزرنا ضروری ہے، لہذا آپ کی زکوۃ کی جو تاریخ ہے، اس وقت آپ کے پاس جتنے بھی پیسے، سونا، چاندی، اور سامان تجارت ہو، ان سب کو شامل کرکے زکوۃ کاحساب کریں گے، چنانچہ ان سب کو جمع کرنے کے بعد آپ اپنے اوپر واجب الاداء قرضے منہا کریں گے، اس کے بعد دیکھیں کہ باقی اموال زکوۃ (یعنی سونا چاندی، سامان تجارت اور کیش) کتنے بچے؟ اگر ان کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر یا زیادہ ہو، تو آپ پر ڈھائی فیصد کے حساب سے زکوۃ کی ادائیگی لازم ہوگی، اور اگر قرض منہا کرنے کے بعد بقیہ چیزوں کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت سے کم ہو، تو آپ پر زکوۃ فرض نہیں ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بدائع الصنائع: (99/2، ط: زکریا)
فکمال النصاب مشروط وجوب الزکاۃ…ولکن ہذا الشرط یعتبر في أول الحول وفي آخرہ لا في خلالہ حتی لو انتقص النصاب في اثناء الحول، ثم کمل في آخرہ تجب الزکاۃ سواء کان من السوائم أو من الذہب والفضۃ أو مال التجارۃ۔

الفتاوی التاتارخانیة: (172/3، ط: زکریا)
ولو کان الزیادۃ والنقصان فی العین قبل الحول ثم حال الحول وہی کذالک، ففی الزیادۃ تجب الزکاۃ زائدۃ؛ لأن تلک الزیادۃ مستفادۃ فی خلال الحول فیضم إلی الأصل۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 765 Apr 14, 2020
six / che toola / taula soona or / aur jis cash per / par saal na guzra ho us ki zakat ka hukum, Rule of / on Zakat on six caret of gold and cash on which the year has not passed

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.