عنوان: چاندی کے حساب سے زکوۃ کی ادائیگی (4021-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! چاندی کے نصاب سے زکوة کب ادا کی جائے گی؟

جواب: واضح رہے کہ اگر کسی شخص کی ملکیت میں صرف چاندی ہو سونا، نقدی، مال تجارت اور دیگر قابل زکوٰۃ چیزیں نہ ہوں، اور وہ چاندی وزن میں ساڑھے باون تولہ سے کم ہو، تو اس پر زکوۃ واجب نہیں ہوگی، لیکن اگر چاندی ساڑھے باون تولہ (612 گرام 35 ملی گرام) یا اس سے زیادہ ہو، تو اس پر سال گزر جانے کے بعد ڈھائی فیصد زکوۃ ادا کرنا لازم ہوگا۔
اور اگر کسی شخص کی ملکیت میں چاندی کے علاوہ سونا، نقدی، مال تجارت یا اور کوئی قابل زکوۃ چیز ہو، اور ان کی کل قیمت کو جمع کیا جائے، تو ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر یا اس سے زیادہ ہو جائے، تو اس صورت میں بھی سال گزرنے کے بعد کل قیمت میں سے ڈھائی فیصد زکوۃ ادا کرنا لازم ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بدائع الصنائع: (405/2)
أما الاثمان المطلقۃ وھی الذھب والفضۃ أما قدر النصاب فیھما فألامر لایخلو إما أن یکون لہ فضۃ مفردۃ أو ذھب مفرد أو اجتمع لہ الصنفان جمیعاً فإن کان لہ فضۃ مفردۃ فلا زکاۃ فیھا حتی تبلغ مائتی درھم وزنا وزن سبعۃ فإذا بلغت ففیھا خمسۃ دراھم … فأما اذا کان لہ ذھب مفرد فلا شئی فیہ حتی یبلغ عشرین مثقالاً فإذا بلغ عشرین مثقالاً ففیہ نصف مثقال۔

فتح القدیر: (218/2)
الزکاۃ واجبۃ في عروض التجارۃ کائنۃ ماکانت إذا بلغت قیمتہا نصابا من الورق، أو الذہب لقولہ علیہ الصلاۃ والسلام فیہا: یقومہا فیؤدی من کل مائتي درہم خمسۃ دراہم۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 670 Apr 14, 2020
chandi / silver k / kay / key hisab say zakat ki adaigi, Payment of Zakat in silver

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.