عنوان: قرض دی ہوئی رقم کی زکوٰۃ اور کن چیزوں پر زکوۃ لازم ہوتی ہے؟ (4056-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! اگر کسی نے کسی کو قرض دیا ہو تو اس رقم کی زکوة دی جائے گی؟
اور یہ بھی بتائیں کہ زکوة دینے یا نہ دینے کے حکم میں عام قرض اور قرض حسنہ میں کوئی فرق ہے؟
نیز کن کن چیزوں پر زکوة واجب ہے، اس کے بنیادی اصول بیان فرما دیں؟

جواب:
(1) اگر رقم قرض کےطور پر کسی کو دی ہوئی ہے، تو زکوۃ کی ادائیگی قرض دینے والے پر لازم ہے نہ کہ قرض لینے والے پر، البتہ زکوۃ کا ادا کرنا قرض وصول ہونے کے بعد لازم ہو گا، اور اگر قرض وصول ہونے سے پہلے زکوٰۃ ادا کر دی تو زکوٰۃ ادا ہوجائے گی، وصول ہونے کے بعد گزشتہ ادا کردہ زکوٰۃ دوبارہ دینا لازم نہیں ہوگی۔
(2) اگر کسی کے پاس صرف سونا ہو تو ساڑھے سات تولہ سونا، اور صرف چاندی ہو تو ساڑھے باون تولہ چاندی، یا دونوں میں سے کسی ایک کی مالیت کے برابر نقدی یا سامانِ تجارت ہو، یا یہ سب ملا کر یا ان میں سے بعض ملا کر مجموعی مالیت چاندی کے نصاب کے برابر بنتی ہو، تو ایسے شخص پر سال پورا ہونے پر ڈھائی فیصد زکوۃ ادا کرنا لازم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

السنن الکبري للبیہقی: (باب زکوٰۃ الدین، رقم الحدیث: 7717، 69/6، ط: دار الفکر)
عن ابن عمر قال: زکوا ماکان فی ایدیکم ، فما کان من دین ثقۃ فزکوہ ، وماکان من دین ظنون فلا زکاۃ فیہ حتی یقضیہ صاحبہ ۔

بدائع الصنائع: (2/16- 18)

رد المحتار: (کتاب الزکوٰۃ، 11/2، ط: سعید)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1704 Apr 17, 2020
qarz di hoi raqam ki zakat or kin cheezon par / per zakat lazim hoti hai?, Zakat on the amount lent, and on what items is Zakat obligatory?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.