عنوان: موجودہ وباء کے دنوں میں مساجد کے کھلنے پر کچھ لوگوں کے اعتراض کا جواب(4072-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! کچھ لوگ مسجدیں کھلنے پر علمائے کرام کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کر رہے ہیں، ایسے لوگوں کو کیا جواب دیا جائے؟

جواب: اسلام میں مسجد کو مرکزیت حاصل ہے، اور مسجد ہماری بنیادی دینی ضروریات میں شامل ہے، جس طرح اور ضروریات زندگی کو موجودہ حالات میں بقدر ضرورت کھلنے کی اجازت دی گئی ہے، اسی طرح مساجد کو بھی احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولنے کی حکومت وقت نے اجازت دی ہے، یہ اعلان علماء کرام نے نہیں کیا، بلکہ صدر پاکستان نے کیا ہے۔
لہذا ایسے لوگ جو مسجد کی اہمیت سے ناواقف ہوں، بلکہ اس پر معترض ہوں ان سے بحث کرنے کی بجائے وہ اعلامیہ جو صدر پاکستان نے پڑھ کر سنایا ہے، ان کے سامنے رکھ دیا جائے۔

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 361 Apr 20, 2020
moujooda / mojoda / mojuda waba / vaba kay / kea dino / dinou / dinoo me masajid / masjid kay / kea khoolne / khoolney / kholne par kuch / koch logo / logou / logoo / logon kay / kea eitraz / aitraz /etraz / etraaz ka jawab / jawaab, Responding to some people's objections to the opening of mosques in the days of the current epidemic

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Rights & Etiquette of Mosques

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.