عنوان: دونوں سجدوں کے درمیان پڑھی جانے والی دعا(4081-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! دو سجدوں کے درمیان پڑھی جانی والی دعا بتا دیں؟
یہ بھی ارشاد فرمائیں کہ اس دعا کا پڑھنا فرض ہے یا سنت اور عام طور پر ہماری مساجد میں اس دعا کو نہ پڑھنے کی کیا وجہ ہے؟

جواب: حدیث مبارکہ میں دونوں سجدوں کے درمیان کی دعا یہ ہے:
اللہم اغفرلي وارحمني واجبرني واہدني وارزقني۔
نمازی کے لیے دونوں سجدوں کے درمیان اس دعا کا پڑھنا مستحب ہے، البتہ امام کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت یہ ہے کہ امام ہلکی پھلکی نماز پڑھائے، کیونکہ جماعت کی نماز میں مریض اور کمزور لوگ ہوتے ہیں، اس کا لحاظ کرنا چاہیئے، تاکہ مقتدیوں کو زحمت، مشقت اور تکلیف نہ ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذی: ( باب ما یقول بین السجدتین، رقم الحدیث: 284، ط: دار السلام)
عن ابن عباس أن النبي ﷺ کان یقول بین السجدتین: اللہم اغفرلي وارحمني واجبرني واہدني وارزقني۔

رد المحتار: (باب صفة الصلوٰۃ، 506/1، ط: سعید)
وقال علی أنہ إن ثبت في المکتوبۃ فلیکن حالۃ الإنفراد أو الجماعۃ، والمأمومون محصورون لا یتثقلون بذلک کما نص علیہ الشافعیۃ، ولا ضرر في التزامہ، وإن لم یصرح بہ مشایخنا، فإن القواعد الشرعیۃ لا تنبوعنہ کیف والصلاۃ والتسبیح والتکبیر والقراء ۃ کما ثبت في السنۃ۔

رد المحتار: (باب صفة الصلوٰۃ، 213/2، ط: زکریا)
أقول: بل فیہ إشارۃ إلی أنہ غیر مکروہ إذ لوکان مکروہا لنہي عنہ … وعدم کونہ مسنونا لا ینافی الجواز … بل ینبغي أن یندب الدعاء بالمغفرۃ بین السجدتین۔

منحة الخالق علی البحر الرائق: (باب صفة الصلوٰۃ 561/1، ط: زکریا)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 332 Apr 21, 2020
dono sajdon / sajdoo ke / kay / key darmian / darmyan / darmayaa parhi / parhee / parhe jane / janey wali dua / duaa, Dua recited between the two prostrations / sajda

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.