سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! کیا پینشن کے پیسے لینا جائز ہے؟
جواب: پینشن کی رقم حکومت یا کسی بھی ادارے کی طرف سے عطیہ ہوتی ہے، لہذا پینشن کی رقم ادارہ جس کے نام پر جاری کرے، اس کے لیے اس کا وصول کرنا اور اس کو اپنے استعمال میں لانا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (البقرة، الایة: 172)
يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ وَاشْكُرُوا لِلَّهِ إِنْ كُنْتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَo
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی