عنوان: بجلی کے بقایا جات پر زکوۃ کا حکم(4091-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! ایک آدمی نے کئی مہینوں سے بجلی کا بل ادا نہیں کیا، جس میں چوری کرنے کی وجہ سے عائد جرمانہ بھی شامل ہے، اب سوال یہ ہے کہ بل کی مجموعی رقم جو دو لاکھ ہے، کیا سائل اس کی زکوة ادا کرے گا؟
اگر زکوة ادا نہیں کرے گا، تو بالفرض بعد میں یہ دو لاکھ مکمل یا کچھ حصہ معاف ہو جائے، تو کیا پھر بھی حکم نہ دینے ہی کا ہو گا یا پھر زکوة دینی ہو گی؟

جواب: مذکورہ صورت میں چونکہ دو لاکھ روپے بجلی کے بقایا جات آپ کے ذمہ دین(واجب الادا قرض) ہے، اور وہ ابھی تک معاف نہیں ہوا، بلکہ ان کی ادائیگی آپ کے ذمہ ہے، اس لئے زکوۃ کا حساب کرتے وقت آپ اسے منہا کرسکتے ہیں، البتہ اگر آپ کی زکوۃ کی تاریخ سے پہلے حکومت وہ رقم معاف کردے، تو پھر آپ پر اس رقم کی زکوۃ لازم ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (کتاب الزکوٰۃ، 260/2، ط: دار الفکر)

فارغ عن دین لہ مطالب من جہۃ العباد، سواء کان للّٰہ کزکاۃ وخراج، أو للعبد ولو کفالۃ....
وقد علّلوا سقوط الزکاۃ بالدین بأن المدیون محتاج إلی ہذا المال حاجۃ أصلیۃ؛ لأن قضاء الدین من الحوائج الأصلیۃ، والمال المحتاج إلیہ حاجۃ أصلیۃ لایکون مال الزکاۃ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 736 Apr 21, 2020
bijli / bijlee ke baqayajat / arrears per zakat / zakaat ka hukum / hokum / hokom / hukom, Ruling on Zakat on electricity arrears

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.