عنوان: نماز کے بعد سجدہ کرنا اور وتر کے بعد دو سجدے کرنا(4135-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! نماز پوری کرنے کے بعد سجدہ کرنا کیسا ہے؟
مزید یہ بھی ارشاد فرمائیں کہ کیا وتر کے بعد دو سجدے کی فضیلت (فتاویٰ تاتارخانیہ: ج، ١ ،ص، ۴٩٢) صحیح ہے؟

جواب: (1) نماز کے بعد سجدہ کرنا سجدہ مناجات کہلاتا ہے، اس کے بارے میں بعض علماء کا قول ہے کہ یہ مکروہ ہے، لہذا دعا اور مناجات کا مسنون طریقہ جس کی مسنونیت میں کسی کا اختلاف نہیں، اس کو ترک کر کے اختلافی طریقہ اختیار کرنا مناسب نہیں ہے، سجدہ میں دعا کرنے کی جو روایت ہے کہ حضور ﷺ سجدہ طویل فرماتے اور بہت دعا کیا کرتے تھے، اس سے مراد وہ سجدہ ہے، جو آپ ﷺ نفل نماز میں کیا کرتے تھے۔
(2) جس روایت میں وتر کے بعد دو سجدوں کی فضیلت بیان کی گئی ہے، اس روایت پر علماء نے باطل اور من گھڑت کا حکم لگایا ہے، لہذا اس پر عمل کرنا جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (120/2)
” وحاصلہ ان ما لیس لھا سبب لا تکرہ مالم يؤد فعلهاالى اعتقادالجهلة سنيتها كالتى بفعلها بعض الناس بعد الصلاة ورائيت من يواظب عليها بعد صلاة الوتر ويذكر أن لها لا اصلا وسندا فذكرت له ماهنا فتركها ثم قال،:فى شرح المنية، اما ما ذكر فى المضمرات ان النبى صلى الله عليه وسلم قال لفاطمة رضى الله عنها: ما من مؤمن ومؤمنة يسجد سجدتين….. إلى آخر ماذكر”فحديث موضوع باطل لا اصل له۔ (قوله فمكروه) الظاهر انها تحريمية لانه يدخل فى الدين ماليس منه“.

غنیة المستملي: (ص: 617، ط: مکتبة رشیدیة)
’’فحديث موضوع باطل لا أصل له، ولا يجوز العمل به، ولا نقله إلا لبيان بطلانه كما هو شأن الأحاديث الموضوعة، ويدل على وضعه ركاكته، والمبالغة الغير الموافقة للشرع والعقل؛ فإن الأجر على قدر المشقة شرعاً وعقلاً، وأفضل الأعمال أحمزها، وإنما قصد بعض الملحدين بمثل هذا الحديث إفساد الدين وإضلال الخلق وإغرائهم بالفسق وتثبيطهم عن الجد فى العبادة؛ فيغتر به بعض من ليس له خبرة بعلوم الحديث وطرقه ولا ملكة يميز بها بين صحيحه وسقيمه‘‘۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1728 Apr 25, 2020
namaz k baad sajda karna or witar k baad do sajday karna, Prostrate / doing sajda after prayers and do two prostrations / sajda after witar

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.