عنوان: چھوٹی سورت کو دو رکعتوں میں پڑھنے کا حکم(4152-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! کیا چھوٹی سورتوں کو دو یا تین رکعتوں میں پڑھ سکتے ہیں، مثلاً: سورةالقارعہ یا والتین وغیرہ تین تین آیات پڑھ لیں؟

جواب: چھوٹی سورت کو تین تین آیات کر کے دو یا تین رکعتوں میں پڑھنے سے نماز ہو جائے گی، لیکن مستحب یہ ہے کہ مفصلات سورتوں میں سے کوئی سورت مکمل پڑھی جائے، اس کے خلاف معمول بنا لینا مناسب نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

المعجم الکبیر للطبرانی: (رقم الحدیث: 13359)
عن ابن عمر عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم أنہ قال: ما من سورۃ في المفصل صغیرۃ ولا کبیرۃ إلا قد سمعت من رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یقرؤہا في الصلاۃ کلہا۔

الدر المختار مع رد المحتار: (مطلب واجبات الصلوٰۃ، 146/1، ط: زکریا)
ولہا واجبات: وہي قراء ۃ فاتحۃ الکتاب وضم سورۃ کالکوثر أو ما قام مقامہا، وہو ثلاث آیات قصار نحو {ثُمَّ نَظَرَ۔ ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ۔ ثُمَّ اَدْبَرَ وَاسْتَکْبَرَ} وکذا لو کانت الآیۃ أو الاٰیتان تعول ثلاثا قصاراً۔

رد المحتار: (261/2، ط: زکریا)
صرحوا بأن الأفضل في کل رکعۃ الفاتحۃ وسورۃ تامۃ، وعن عمر أنہ کتب إلی أبي موسیٰ الأشعري أن اقرأ في الفجر والظہر بطوال المفصل، وفي العصر والعشاء بأوساط المفصل، وفي المغرب بقصار المفصل، قال في الکافي: وہو مروي عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لأن المقادیر لا تعرف إلا سماعاً۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1332 Apr 26, 2020
chotti soorat ko do rakaton mai parhne ka hukum, Ruling on reciting a small surah in two rak'ats / rakat

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.