سوال:
مفتی صاحب ! اگر کوئی ملازمت کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم ہو اور اس کی ملکیت میں کچھ سونا وغیرہ پاکستان میں ہو، تو کیا زکوة دیتے ہوئے سونے کی قیمت کا اعتبار پاکستان کے حساب سے لگایا جائے گا؟
جواب: زکوۃ کی ادائیگی میں مال زکوۃ کی قیمت اس جگہ کی معتبر ہے، جہاں مال موجود ہے، جہاں زکوۃ دینے والا موجود ہو، وہاں کی قیمت کا اعتبار نہیں ہے۔
چونکہ آپ کا سونا پاکستان میں موجود ہے، اس لیے زکوۃ کی ادائیگی میں پاکستان کے سونے کی قیمت کا اعتبار کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیة: (الفصل الثانی فی العروض، 180/1)
ویقومہا المالک فی البلد الذی فیہ المال حتی لو بعث عبداً للتجارۃ إلی بلد آخر لحاجۃ، فحال الحول، تعتبر قیمتہ فی ذلک البلد۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی